ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹنہ:صرف 15دن میں دم توڑنے لگی مودی حکومت کی’ گنگا جل‘ اسکیم 

پٹنہ:صرف 15دن میں دم توڑنے لگی مودی حکومت کی’ گنگا جل‘ اسکیم 

Thu, 28 Jul 2016 21:20:06    S.O. News Service

پٹنہ،28؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت کی دورافتاد ہ ریاستوں میں سستی شرح پر گنگوتری اور رشی کیش کے گنگا کے پانی کی اسکیم صرف 15دنوں میں ہی دم توڑ رہی ہے۔ڈاک خانوں میں گنگا کے پانی کا مطالبہ کافی ہے لیکن اس کی دستیابی نہیں ہے۔اس منصوبہ کی 10؍جولائی کو مرکزی وزیر مواصلات منوج سنہا اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے شروعات کی تھی، لیکن آج حالت یہ ہے کہ پٹنہ کے اہم ڈاک خانوں میں رشی کیش کے پانی کی محض 6بوتلیں ہی بچی ہیں اور اس کی وجہ سے ساون مہینہ میں لوگ مایوس ہو کرگھر لوٹ رہے ہیں۔پٹنہ کے اہم ڈاک گھروں میں اس منصوبہ کے مینیجر ایس کے شریواستو کا کہنا ہے کہ جب اس منصوبے کی شروعات ہوئی ،اس وقت انہیں رشی کیش کے گنگا کے پانی کی 2046بوتلیں اور گنگوتری کی 1500بوتلیں مہیا کرائی گئی تھیں، لیکن اس کا ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے جم کر اس کی فروختکی ہوئی۔شریواستو کے مطابق اتراکھنڈ میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی نئی کھیپ نہیں آ پارہی ہے ۔تاہم حکام کا خیال ہے کہ ساون کے مہینے سے بہتر کوئی اور مہینہ اس اسکیم کی شروعات کے لیے نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ پوجا اور شیو لنگ پر گنگا جل چڑھانے کی روایت رہی ہے۔حکومت نے شاید معمول کی فراہمی کے لیے انتظامات نہیں کئے ۔جب اس منصوبہ کی شروعات کی گئی تھی ،تب بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے طنزکساتھاکہ بہار سے اس منصوبہ کی شروعات سے یہ لگتا ہے کہ مرکز بھی مانتا ہے کہ بہار میں گنگا کا پانی آلودہ ہے۔


Share: